پٹنہ،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹاٹاموٹرزنے اس سال کا اپنا پہلا پروڈکٹ نیو ٹاٹا جینان یودھا کو اپنے نئے برانڈ ایمبیسیڈر اکشے کمار کی موجودگی میں بازار میں اتارا۔ پک اپ کے شعبے میں نیا معیار قائم کرنے والا نیو ٹاٹاجینان یودھا مضبوط، آرام دہ، محفوظ اور اسٹائلش ورک ہارس روزمرہ کے کام کرنے کے مطابق، اعلی معیار کا پرفارمنس اور کم آپریٹنگ اخراجات والی یہ گاڑی وسیع رینج کے تجارتی ایپلی کیشنس کیلئے بہت موزوں ہے۔ٹاٹا جینان یودھا پرموثرفیچرس سے لیس ہے جس میں دیگر پک اپس کے مقابلے میں اسے مسابقتی برتری دیتا ہے۔ یہ اسمارٹ پک اپ کئیویرئنٹس- 4x2 اور4x4 اور ایک اور دو کیب متبادل کے ساتھ دستیاب ہے۔ کامن ریل ڈیزل انجن کی طاقت والا نیو ٹاٹا جینان یودھا مختلف کاروباری ضروریات کے لئے اعلی طاقت اور ٹار ک کی سپلائی کرتا ہے، جس سے روزمرہ کے ٹرانسپورٹیشن میں آسانی ہوتی ہے۔ نیو ٹاٹا جینان یودھا زرعی مصنوعات (پھل اور سبزیاں)، پولٹری، مچھلی، دودھ کا ٹرانسپورٹیشن، کیش وین، تعمیری مقام پر سروس سپورٹ وہیکل وغیرہ متفرق تجارتی استعمال کیلئے ایک بہتر گاڑی ہے۔ٹاٹا موٹرز میں ایگزیکٹوڈائرکٹر- کامرشیل وہیکلس مسٹر روی پشروڈی نے کہا، '' نیو ٹاٹا جینان یودھا کو پیش کرنے کے ساتھ ہی ٹاٹا موٹرز میں ہمارے پاس اسمارٹ پک اپس کی نئی رینج دستیاب ہو گئی ہے، جو صارفین کو اعلی منافع اور اونرشپ کی کم از کم کل لاگت بہتر کل لاگت کی پیشکش کرتی ہے۔